غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے قائم مقام گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اراکین پارلیمنٹ، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام و معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے کی سیاسی و انتظامی قیادت کی موجودگی نے تقریب کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ غزالہ گولہ کی قائم مقام گورنر کے طور پر حلف برداری کو صوبے میں آئینی عمل کے تسلسل کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔