لورالائی میں بی ایس ڈی آئی ترقیاتی منصوبوں کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ

لورالائی میں بی ایس ڈی آئی ترقیاتی منصوبوں کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ

ڈپٹی کمشنر لورالائی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران واٹر سپلائی اسکیم، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور فٹ پاتھ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے، کام کی رفتار تیز کرنے اور عوامی فلاح سے متعلق اسکیموں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت کی۔

رپورٹ:ملک امانت، لورالائی

ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی خصوصی ہدایت پر  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسماعیل مینگل  نے  بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹیو  پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوری ندیم اکرم بلوچ ، متعلقہ اسکیموں کے ٹھیکیدار، انجینئرز اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت زیرِ تکمیل منصوبوں میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج واٹر سپلائی اسکیم،  کلی باور ناصران میں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کٹوئی موڑ پر فٹ پاتھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی محمد اسماعیل مینگل نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی ایس ڈی آئی پروگرام کا بنیادی مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی مضبوطی ہے، جس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچنے چاہئیں۔انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ کام میں تیزی لائی جائے اور منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لورالائی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نگرانی خود کر رہی ہے تاکہ سرکاری وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اور ضلع لورالائی میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling