ضلع گوادر میں تمام سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال، وزیر اعلیٰ بلوچستان

ضلع گوادر میں تمام سرکاری اسکول مکمل طور پر فعال، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ ضلع گوادر بلوچستان کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں کوئی بھی سرکاری اسکول غیر فعال نہیں رہا۔ محکمہ تعلیم نے تحریری طور پر تصدیق کرتے ہوئے تمام اسکولوں کی فعالیت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع گوادر اس حوالے سے صوبے بھر میں بازی لے گیا ہے، جہاں اب کوئی بھی سرکاری اسکول غیر فعال نہیں رہا۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان کے متعلقہ حکام نے تحریری طور پر تصدیق کر دی ہے کہ گوادر میں تمام سرکاری اسکول فعال ہیں، جبکہ تمام اسکولوں کی فعالیت کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گوادر بلوچستان کا پہلا ضلع بن گیا ہے جہاں 313 سرکاری پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس کامیابی پر ضلع گوادر کی انتظامیہ اور تعلیمی حکام کو شاباش دیتے ہوئے ان کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور سنجیدہ نگرانی کا نتیجہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پورے صوبے میں کوئی بھی سرکاری اسکول بند نہیں ہوگا اور کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، کیونکہ تعلیم حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling