بلوچستان میں بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ داخل، سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان میں بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ داخل، سردی کی شدت میں اضافہ

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے نے شاہراہوں پر ہیوی مشینری تعینات کر دی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کا ایک اور اسپیل داخل ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں برفباری جاری  ہے جبکہ نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، بولان، مستونگ، جھل مگسی اور شیرانی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بھی بارش متوقع ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 6، زیارت میں منفی 8 اور ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7، تربت میں 11، نوکنڈی میں 4 اور چمن میں صفر ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا یہ دوسرا اسپیل آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی ہیوی مشینری عملے کے ہمراہ قومی شاہراہوں پر موجود ہے۔ کان مہترزئی، کوژک، لکپاس اور زیارت روڈ سمیت مختلف مقامات پر برف ہٹانے والی مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قومی شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling