وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 12 نئی گرین بسوں کی منظوری

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 12 نئی گرین بسوں کی منظوری

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے مختلف شہروں کے لیے 12 نئی گرین بسوں کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 500 ملین روپے ہے جبکہ ٹینڈر اور ورک آرڈر بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ گوادر، سوئی، خضدار، پشین اور کوئٹہ کے لیے بسوں کی تعداد مختص کر دی گئی ہے، جن میں کوئٹہ کیلئے 2 الیکٹرک بسیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف شہروں کے لیے 12 نئی گرین بسوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر، ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس کا ٹینڈر پراسیس مکمل ہوچکا ہے اور متعلقہ کمپنی کو ورک آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد گرین بسوں کی فراہمی اور روٹ پلاننگ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت گوادر کے لیے 4 نئی گرین بسیں جبکہ سوئی کے لیے 2 گرین بسیں مختص کی گئی ہیں۔ اسی طرح خضدار اور پشین کے لیے 2، 2 بسیں فراہم کی جائیں گی۔ مزید برآں، کوئٹہ شہر کے لیے 2 الیکٹرک بسیں بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دارالحکومت میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے معیار کو بہتر بنانے کی طرف اہم قدم ہے، جس سے ہزاروں شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling