بلوچستان محکمہ تعلیم نے طالب علموں کے اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز کر دیا

بلوچستان محکمہ تعلیم نے طالب علموں کے اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ارلی وارننگ سسٹم کا آغاز کر دیا

بلوچستان میں طالب علموں کے اسکول چھوڑنے کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے ارلی وارننگ سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ نظام ABC ماڈل پر مبنی ہے: A – تعلیمی کارکردگی، B – رویہ، C – مسلسل غیر حاضری۔ اس کا مقصد وقت پر طلبہ کی مشکلات کی نشاندہی کرنا اور ہدفی معاونت فراہم کرنا ہے، جس سے بچے اسکول میں شامل رہیں اور تعلیمی معیار بہتر ہو۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں  ارلی وارننگ سسٹم کا با قائدہ آغاز کر دیا گیا

رپورٹ : عروبہ شہزاد

  بلوچستان میں طالب علموں کے اسکول چھوڑنے کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم بلوچستان نے ارلی وارننگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کا مقصد خطرے میں موجود طلبہ کی شناخت وقت پر کرنا اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں بہتری لانا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہو۔
ایئرلی وارننگ سسٹم ABC ماڈل پر مبنی ہے:
 A – Academic Performance (تعلیمی کارکردگی): طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی مدد کی جاتی ہے۔
 B – Behaviour (رویہ): بچوں کے رویے اور معاشرتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔
 C – Chronic Absenteeism (مسلسل غیر حاضری): باقاعدگی سے اسکول نہ آنے والے طلبہ کی شناخت کر کے ان تک معاونت پہنچائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نظام وقت پر طلبہ کی مشکلات کی نشاندہی کر کے ان کے لیے ہدفی سپورٹ فراہم کرتا ہے، جس سے بچے اسکول میں شامل رہتے ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بلوچستان میں تعلیمی معیار بہتر ہوگا بلکہ طالب علموں کے اسکول چھوڑنے کی شرح میں بھی واضح کمی آئے گی۔یہ اقدام  بلوچستان میں معیاری تعلیم  کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Related News

Empowering Youth Through Technology: PM Laptop Scheme Phase-IV Continues Across Balochistan
Empowering Youth Through Technology: PM Laptop Scheme Phase-IV Continues Across Balochistan
Balochistan Students Participate in International Kangaroo Math Competition for the First Time
Balochistan Students Participate in International Kangaroo Math Competition for the First Time
Balochistan Board Announces Matric Annual Examination 2026 Results
Balochistan Board Announces Matric Annual Examination 2026 Results
Education on Wheels: Book Vans and Science Rides Transform Learning in Balochistan
Education on Wheels: Book Vans and Science Rides Transform Learning in Balochistan
All Government Schools in Gwadar District Made Functional, Major Progress in Education Reforms
All Government Schools in Gwadar District Made Functional, Major Progress in Education Reforms
gwadar university event
gwadar university event