حکومتِ بلوچستان کا غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں پیش آنے والے بچے کی تبدیلی کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات، ڈی این اے ٹیسٹ اور بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے شفاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

حکومتِ بلوچستان نے صوبے بھر میں قائم غیر لائسنس یافتہ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور والدین کے اعتماد کا ہر صورت میں تحفظ کرنا ہے۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ میں قائم ایک چائلڈ نرسری میں بچے کی تبدیلی کے سنگین اور افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے کیس بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق بچے کی شناخت اور تمام حقائق سامنے لانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے اور کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔
بخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری چائلڈ نرسریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے تحفظ سے متعلق کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور والدین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں قائم تمام چائلڈ نرسریوں کی جامع جانچ پڑتال کی جائے اور لائسنسنگ کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ صرف وہی ادارے کام کر سکیں جو مقررہ معیار اور قوانین پر پورا اترتے ہوں۔ صوبائی وزیر صحت نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نرسری مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling