حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ

حکومتِ بلوچستان کا پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ مئی تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے غیر قانونی ٹرالنگ کے خاتمے اور ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فش ہاربر کی بحالی سے مقامی معیشت کو فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 حکومتِ بلوچستان نے پسنی فش ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری فشریز طارق قمر اور دیگر متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں فش ہاربر کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور بحالی کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبے کو قابلِ عمل بنانے کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ مئی تک پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ماہی گیروں کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی سے نہ صرف مقامی ماہی گیر برادری کو فائدہ ہوگا بلکہ علاقے کی معیشت کو بھی نمایاں فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے بھی شرکت کی۔
حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ساحلی علاقوں کی ترقی اور ماہی گیری کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
Multi-Stakeholder Conference on Right to Information Act 2021 Held in Quetta to Promote Transparency and Accountability
Multi-Stakeholder Conference on Right to Information Act 2021 Held in Quetta to Promote Transparency and Accountability