حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام پر سست روی دکھانے والی فرمز کے خلاف کارروائی، تربیتی ماڈیولز کو جدید بنانے اور نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے فیصلے کیے گئے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مشیر برائے محکمہ محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ بابر خان، سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور نیاز محمد نیچاری، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، منیجنگ ڈائریکٹر بی ٹیوٹا حمود الرحمٰن سمیت متعلقہ محکموں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پروگرام پر عملدرآمد کی ذمہ دار بعض فرمز کی جانب سے سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فرمز کے خلاف کارروائی اور اب تک ادا کی گئی رقوم کی مکمل جانچ پڑتال کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ جی ٹو جی (گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ) ماڈل کے تحت بی ٹیوٹا نے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر رجوع کر لیا ہے، جس کے بعد بی ٹیوٹا براہ راست متعلقہ ممالک کی ایمبیسیز سے رابطہ کر کے صوبے کے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے مواقع نوجوانوں کو اپنے اور اپنے خاندان کے معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد دیں گے اور ساتھ ہی ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ انہوں نے تربیتی ماڈیولز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے اور پروگرام کو محض ایک منصوبے کے بجائے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے مزید مؤثر بنانے اور پروگرام کے اہداف بروقت حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling