حکومتِ بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

حکومتِ بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان پیپلز ٹرین سروس اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر اتفاق

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس کے آغاز اور ریلوے نظام کی بحالی پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ حکومت بلوچستان نے منصوبے کے لیے 1.40 ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا، جبکہ مستقبل میں سروس کو مزید علاقوں تک توسیع دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیرِ صدارت حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے مابین ایک اہم مشترکہ اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان میں ریلوے نظام کی بحالی، پیپلز ٹرین سروس کے آغاز اور مختلف مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں پیپلز ٹرین سروس سمیت جوائنٹ وینچر منصوبوں کے آغاز پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کی 78 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر ڈیولوشن کا تاریخی فیصلہ کیا گیا ہے، جو وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد اور باہمی اشتراک کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دیگر صوبوں نے بھی مقامی ریلوے سروسز میں دلچسپی ظاہر کی، تاہم عملی قیادت بلوچستان نے سنبھالی جو وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی مؤثر قیادت اور وژن کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر نے پیپلز ٹرین سروس کو حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے اشتراک کا کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو سستی، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان پیپلز ٹرین سروس منصوبے پر تیز رفتار اور عملی پیش رفت کی خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئے ریلوے اسٹیشنز کی تعمیر اور موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے صوبائی حکومت مطلوبہ وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پیپلز ٹرین سروس کے لیے ایک ارب چالیس کروڑ روپے رواں ہفتے جاری کر دیے جائیں گے تاکہ منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سریاب تا کچلاک پیپلز ٹرین سروس کی کامیابی کے بعد اس سروس کو مستونگ، پشین اور دیگر علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیر ریلویز نے ریلویز فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ بھی کیا، جہاں کھیلوں کے فروغ اور پاکستان ریلویز کی اراضی پر مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلوے سسٹم کی بحالی اور عوام کو سستی، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling