بلوچستان کی بیٹی ماہ نور شاہ بلوچ کا بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز

بلوچستان کی بیٹی ماہ نور شاہ بلوچ کا بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز

بلوچستان کی نوجوان سماجی کارکن اور صحافی ماہ نور شاہ بلوچ نے خواتین کے حقوق، تعلیم اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات پر کراچی میں منعقدہ تقریب میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ویمن ایوارڈ 2025 حاصل کیا۔ ان کی اس کامیابی کو بلوچستان اور پورے ملک میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
بلوچستان کی باہمت اور باصلاحیت بیٹی ماہ نور شاہ بلوچ نے عالمی سطح پر اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ویمن ایوارڈ 2025 اپنے نام کرلیا۔ یہ اعزاز کراچی میں منعقدہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کی پروقار تقریب کے دوران انہیں ان کی بہترین سماجی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

ماہ نور شاہ بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) سے ہے۔ وہ ایک متحرک سماجی کارکن، باصلاحیت صحافی اور خواتین کے حقوق کی مضبوط آواز کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ خواتین کی تعلیم کے فروغ، گھریلو تشدد اور صنفی بنیاد پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے، اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی عملی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔
تقریب میں انسانی حقوق کے نمائندگان، صحافیوں، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ 
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کونسل پاکستان نے ماہ نور شاہ بلوچ کی بے لوث خدمات، ثابت قدمی اور عزم کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا، جس کے بعد وہ بلوچستان کی ان چند خواتین میں شامل ہوگئیں جنہوں نے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ماہ نور شاہ بلوچ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کی اس کامیابی کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی خواتین کے لیے امید اور حوصلے کی روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling