بلوچستان میں ڈاکٹرز کی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر، کنٹریکٹ نوکریاں ختم
حکومتِ بلوچستان نے صحت کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ اور عارضی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اب ڈاکٹرز اور طبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ نوکریاں ختم کی جائیں گی اور گریڈ 16 اور 17 کی مجموعی طور پر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل بھرتیوں کے لیے درخواست پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ ان اسامیوں میں 560 میڈیکل آفیسرز، 346 لیڈی میڈیکل آفیسرز اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اقدام صحت کے شعبے میں کام کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔ جب مستقل بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی تو کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی، تاہم ان کے لیے ہمدردانہ بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے بلوچستان میں صحت کے شعبے میں پائیداری اور بہتر معیار کی توقع کی جا رہی ہے۔
بلوچستان میں ڈاکٹرز کی بھرتیاں مستقل بنیادوں پر، کنٹریکٹ نوکریاں ختم
رپورٹ: اقصی بلوچ
حکومتِ بلوچستان نے صحت کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کنٹریکٹ اور عارضی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اب ڈاکٹرز اور طبی عملہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل بنیادوں پر تعینات ہوں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر رجسٹرار اور اسپیشلسٹ کی کنٹریکٹ نوکریاں ختم کی جائیں گی اور گریڈ 16 اور 17 کی مجموعی طور پر 1003 خالی اسامیوں پر مستقل بھرتیوں کے لیے درخواست پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی ہے۔ ان اسامیوں میں 560 میڈیکل آفیسرز، 346 لیڈی میڈیکل آفیسرز اور 97 ڈینٹل سرجن شامل ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اقدام صحت کے شعبے میں کام کی روانی اور معیار کی بہتری کا سبب بنے گا۔ جب مستقل بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی تو کنٹریکٹ ملازمین کی خدمات ختم کر دی جائیں گی، تاہم ان کے لیے ہمدردانہ بنیادوں پر ایڈجسٹمنٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے بلوچستان میں صحت کے شعبے میں پائیداری اور بہتر معیار کی توقع کی جا رہی ہے۔