ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی

ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی

کوئٹہ: ہزارگی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام تین نئی کتب کی رونمائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر و دانشور سرور جاوید نے کی۔ تقریب میں ادب دوستوں، شعرا، ادبا اور مختلف ادبی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رونمائی کی جانے والی کتب میں "کویڈ 19 حقیقت یا افسانہ اور آخری معرکہ" (مصنف: کوثر علی کوثر)، "اداس آنکھوں پہ اترا موسم" (مصنفہ: حمیدہ سحر) اور "مسافرِ رہِ عشق — حرفِ گل کی نامہ بر" (مصنفہ: ذکیہ بہروز ذکی) شامل تھیں۔ تقریب سے احمد علی بیگ (صدر ہزارگی اکیڈمی)، مصطفیٰ شاہد، یاسین ضمیر، اکبر انجم، آغا ناصر، تحسین طالب، نقیب احساس (جنرل سیکریٹری پشتو اکیڈمی)، شفقت علی عاصمی اور صدرِ مجلس سرور جاوید نے خطاب کیا۔ شرکاء نے اس ادبی تقریب کو علم و ادب کے فروغ اور مختلف زبانوں کے درمیان رابطے کا مثبت قدم قرار دیا۔

 

ہزارگی اکیڈمی کی کامیاب ادبی نشست، تین کتب کی رونمائی مکمل 
کوئٹہ: ہزارگی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام تین نئی کتب کی رونمائی کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر و دانشور سرور جاوید نے کی۔ تقریب میں ادب دوستوں، شعرا، ادبا اور مختلف ادبی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
رونمائی کی جانے والی کتب میں "کویڈ 19 حقیقت یا افسانہ اور آخری معرکہ" (مصنف: کوثر علی کوثر)، "اداس آنکھوں پہ اترا موسم" (مصنفہ: حمیدہ سحر) اور "مسافرِ رہِ عشق — حرفِ گل کی نامہ بر" (مصنفہ: ذکیہ بہروز ذکی) شامل تھیں۔
تقریب سے احمد علی بیگ (صدر ہزارگی اکیڈمی)، مصطفیٰ شاہد، یاسین ضمیر، اکبر انجم، آغا ناصر، تحسین طالب، نقیب احساس (جنرل سیکریٹری پشتو اکیڈمی)، شفقت علی عاصمی اور صدرِ مجلس سرور جاوید نے خطاب کیا۔
شرکاء نے اس ادبی تقریب کو علم و ادب کے فروغ اور مختلف زبانوں کے درمیان رابطے کا مثبت قدم قرار دیا۔


Related News

culture department workshop
culture department workshop
loralalai Balochistan book events
loralalai Balochistan book events
motorway police chrismis event
motorway police chrismis event
Simple and Stylish Home Organization and Decoration Tips for Women
Simple and Stylish Home Organization and Decoration Tips for Women
peot ali baba taj taziyati reference
peot ali baba taj taziyati reference