شدید سردی میں کم گیس پریشر اور عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہارِ برہمی

شدید سردی میں کم گیس پریشر اور عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سخت اظہارِ برہمی

شدید سردی کے دوران کوئٹہ، زیارت، سوئی اور قلات میں گیس کے کم پریشر اور عدم دستیابی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مزید تکلیف میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وزیر اعلیٰ نے گیس حادثات پر بھی تشویش ظاہر کی اور صورتحال سے آگاہی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید سردی کے دوران کوئٹہ، زیارت، سوئی اور قلات میں گیس کے کم پریشر اور عدم دستیابی پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین بلوچستان اسمبلی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں گیس پریشر میں کمی، طویل لوڈشیڈنگ اور صارفین کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

میر سرفراز بگٹی نے گیس سے متعلق حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی جانب سے بلوچستان کے لیے گیس کی محدود ایلوکیشن ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال سے آگاہی کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام شدید تکلیف میں ہیں اور حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ سوئی جیسے علاقے میں، جہاں سے گیس نکلتی ہے، آج بھی عوام گیس سے محروم ہیں اور خواتین لکڑیوں پر روٹی پکانے پر مجبور ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ اور دیگر سرد علاقوں میں عوام سردی سے ٹھٹھر رہے ہیں جبکہ گیس دستیاب نہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں پی پی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں گیس بحران کو ہر صورت حل کیا جائے، کسی قسم کا حیلہ بہانہ قبول نہیں کیا جائے گا اور عوامی مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling