چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ میں نالوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب سے متعلق اہم اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ میں نالوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب سے متعلق اہم اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں نالوں کی صفائی، بحالی اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی بازاروں اور اہم شاہراہوں پر نالوں کی صفائی اور سلیب ڈالنے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ نالوں کی صفائی اور بحالی کا عمل مارچ کے اختتام تک مکمل کرنے، پیش رفت کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے، روزگار کے تحفظ اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

رپورٹ:سیدہ نتاشا
 
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت کوئٹہ شہر میں بڑے نالوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی خوبصورتی کے فروغ، نالوں کی صفائی، بحالی اور انہیں ڈھانپنے کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہر کے مرکزی بازاروں اور اہم شاہراہوں پر واقع نالوں کی صفائی اور مضبوط سلیب ڈالنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ صفائی مہم اور نالوں کی بحالی کا عمل ہر صورت مارچ کے اختتام تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جو ہر پندرہ دن بعد پیش رفت کا جائزہ لے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی کے لیے حکومتی اقدامات میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد کے روزگار کے تحفظ اور کوئٹہ شہر کی مجموعی خوبصورتی کو نکھارنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کوئٹہ شہر میں نالوں کی مرحلہ وار اور جامع صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے. سیکرٹری ایریگیشن نے بتایا کہ آٹھ بڑے نالوں کی باقاعدہ صفائی سے نہ صرف ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ ہوگا بلکہ بارش کے پانی کی روانی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling