چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیرِ صدارت اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی، توانائی، شہری ترقی، سکیورٹی اور انفراسٹرکچر سے متعلق منصوبوں میں تیزی، شفافیت اور معیار پر زور دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ

 چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری اور آئندہ ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تمام اسٹریٹجک منصوبوں میں تیزی لائی جائے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے بتایا کہ بلوچستان میں اب تک 664 نئے اسکول قائم کیے جا چکے ہیں، جن میں 45 ہزار بچوں کا اندراج ہوا ہے، جبکہ اگلے ماہ صوبے بھر میں مزید 600 اسکولز کھولے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 3000 اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال صوبے کے 8 ٹاؤنز کو سولر سسٹم کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی، جبکہ 8 شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ شہری سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے کہا کہ صاف پینے کے پانی، شہری ترقی، سڑکوں کے نیٹ ورک اور میونسپل سروسز کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح سے جڑے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling