چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت پوست کی کاشت روکنے کے لیے اہم اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت پوست کی کاشت روکنے کے لیے اہم اجلاس

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے پوست کی غیر قانونی کاشت روکنے کے لیے جامع اقدامات پر زور دیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے اب تک 3700 ایکڑ سے زائد رقبے پر پوست کی فصلیں تلف کی ہیں اور بیج کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو سخت اقدامات اور موثر کوآرڈینیشن کی ہدایات دی گئی ہیں

رپورٹ: سیدہ نتاشا
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیرِ صدارت صوبے میں پوست کی غیر قانونی کاشت روکنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ پوست کی کاشت ایک سنگین جرم ہے جو پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر مسائل پیدا کر سکتا ہے، لہٰذا اس کی روک تھام کے لیے مزید جامع اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے اب تک 3700 ایکڑ سے زائد رقبے پر پوست کی فصلیں تلف کر دی ہیں۔ ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو سخت اور مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ غیر قانونی کاشت پر مکمل قابو پایا جا سکے۔
چیف سیکرٹری نے اداروں کے درمیان مضبوط کوآرڈینیشن پر زور دیتے ہوئے ضلعی کمیٹیوں کے ماہانہ اجلاسوں کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پوست کے بیج کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عوام کو اس غیر قانونی عمل سے اجتناب کی اپیل کی گئی ہے۔
اجلاس میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پوست کی کاشت میں ملوث زمین مالکان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا عمل مزید سخت کیا جائے، جس کے تحت اب تک 225 زمیندار شامل کیے جا چکے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں پوست کی نشاندہی اور تلفی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی انتہائی مؤثر قرار دیا۔


Related News

District Quetta Adminstration karwai
District Quetta Adminstration karwai
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
cm balochistan meeting
cm balochistan meeting
Home Department of Balochistan imposed Section 144
Home Department of Balochistan imposed Section 144
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
Balochistan Police 2025 Annual Report
Balochistan Police 2025 Annual Report