چین نے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوقے-3 لانچ کر دیا، واپسی کا تجربہ ناکام
چین نے بدھ کے روز اپنے شمال مغربی علاقے سے ایک دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ’ژوقے-3 لانچ کیا۔ یہ راکٹ مائع آکسیجن اور میتھین سے چلتا ہے اور کم خرچ، زیادہ وزن اٹھانے اور بار بار استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ لانچ کے بعد راکٹ کا دوسرا حصہ کامیابی سے مدار تک پہنچ گیا، مگر اس کا پہلا حصہ واپسی پر لینڈنگ میں ناکام رہا۔ واپسی کے دوران پہلے حصے میں ایندھن جلنے کا عمل ٹھیک طریقے سے نہ ہو سکا، جس کے باعث وہ لینڈنگ پیڈ پر نہیں اتر پایا۔ ماہرین نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیجنگ کی راکٹ کمپنی لانڈ اسپیس کے مطابق، اس مشن کے دوران راکٹ کے پورے ڈیزائن، اس کے سسٹمز اور پرواز کے دوران جمع ہونے والا اہم ڈیٹا کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مستقبل میں راکٹ کی باقاعدہ پروازوں اور محفوظ واپسی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔
چین نے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوقے-3 لانچ کر دیا، واپسی کا تجربہ ناکام
رپورٹ : اقصی بلوچ
چین نے بدھ کے روز اپنے شمال مغربی علاقے سے ایک دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ’ژوقے-3 لانچ کیا۔ یہ راکٹ مائع آکسیجن اور میتھین سے چلتا ہے اور کم خرچ، زیادہ وزن اٹھانے اور بار بار استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
لانچ کے بعد راکٹ کا دوسرا حصہ کامیابی سے مدار تک پہنچ گیا، مگر اس کا پہلا حصہ واپسی پر لینڈنگ میں ناکام رہا۔
واپسی کے دوران پہلے حصے میں ایندھن جلنے کا عمل ٹھیک طریقے سے نہ ہو سکا، جس کے باعث وہ لینڈنگ پیڈ پر نہیں اتر پایا۔ ماہرین نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بیجنگ کی راکٹ کمپنی لانڈ اسپیس کے مطابق، اس مشن کے دوران راکٹ کے پورے ڈیزائن، اس کے سسٹمز اور پرواز کے دوران جمع ہونے والا اہم ڈیٹا کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ معلومات مستقبل میں راکٹ کی باقاعدہ پروازوں اور محفوظ واپسی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

