چینی روبوٹ کا 106 کلو میٹر طویل پیدل سفر، نیا عالمی ریکارڈ قائم

چینی روبوٹ کا 106 کلو میٹر طویل پیدل سفر، نیا عالمی ریکارڈ قائم

نے پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ روبوٹ نے 66 میل یعنی تقریباً  106.3 کلو میٹر  کا سفر مسلسل پیدل طے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس طویل سفر کے دوران روبوٹ کی کارکردگی اور برداشت کا بھرپور امتحان لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق AgiBot A2 نے اپنا پیدل سفر چینی شہر سوزہو سے شروع کیا اور تین دن کے طویل سفر کے بعد شنگھائی پہنچا۔ اس مشن کے دوران روبوٹ کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں، تاہم اس نے ایک لمحے کے لیے بھی اپنا سفر روکا نہیں، کیونکہ یہ تجربہ روبوٹ کی مسلسل آپریٹنگ صلاحیت جانچنے کے لیے انجام دیا جا رہا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے AgiBot A2 کو دنیا کا  طویل ترین پیدل سفر کرنے والا روبوٹ  قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر اعزاز سے نواز دیا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اب لیبارٹریز تک محدود نہیں رہے بلکہ شہری ماحول، مختلف سطحوں، ٹریفک اور دن رات کی تبدیلیوں کو خود سمجھتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چینی روبوٹ کا 106 کلو میٹر طویل پیدل سفر، نیا عالمی ریکارڈ قائم

رپورٹ : اقصی بلوچ 
03 دسمبر 2025
چین میں انسانی جسامت رکھنے والے روبوٹ AgiBot A2  نے پیدل چل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ روبوٹ نے 66 میل یعنی تقریباً  106.3 کلو میٹر  کا سفر مسلسل پیدل طے کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس طویل سفر کے دوران روبوٹ کی کارکردگی اور برداشت کا بھرپور امتحان لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق AgiBot A2 نے اپنا پیدل سفر چینی شہر سوزہو سے شروع کیا اور تین دن کے طویل سفر کے بعد شنگھائی پہنچا۔ اس مشن کے دوران روبوٹ کی بیٹریاں تبدیل کی گئیں، تاہم اس نے ایک لمحے کے لیے بھی اپنا سفر روکا نہیں، کیونکہ یہ تجربہ روبوٹ کی مسلسل آپریٹنگ صلاحیت جانچنے کے لیے انجام دیا جا رہا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے AgiBot A2 کو دنیا کا  طویل ترین پیدل سفر کرنے والا روبوٹ  قرار دیتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر اعزاز سے نواز دیا۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ جدید ہیومنائیڈ روبوٹس اب لیبارٹریز تک محدود نہیں رہے بلکہ شہری ماحول، مختلف سطحوں، ٹریفک اور دن رات کی تبدیلیوں کو خود سمجھتے ہوئے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila