بلوچستان میں سرد اور خشک موسم برقرار، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی

بلوچستان میں سرد اور خشک موسم برقرار، شمالی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی

علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان نے آئندہ چند روز کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات، کوئٹہ، مستونگ، سوراب، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی محسوس کی جائے گی، جبکہ بعض شمالی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح ہفتہ کے روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں انتہائی سرد موسم جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی علاقے میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔
کوئٹہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، خصوصاً رات اور صبح کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling