دانتوں کی صحت آپ کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے: جاپانی تحقیق

دانتوں کی صحت آپ کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے: جاپانی تحقیق

جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انسان کے دانتوں کی حالت اس کی زندگی کی مدت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے BMC Oral Health میں شائع ہوئی ہے۔ اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار افراد کے طبی اور دانتوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ ہر دانت کو صحت مند، فلنگ شدہ، خراب یا غائب کے طور پر درجہ بندی کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے دانت صحت مند تھے یا وقت پر علاج کر کے فلنگ کی گئی تھی، ان میں زندگی کا خطرہ کم تھا۔ جبکہ جن لوگوں کے دانت خراب یا زیادہ غائب تھے، ان میں جلد موت کے امکانات زیادہ پائے گئے۔ ماہرین نے بتایا کہ صرف دانتوں کی تعداد نہیں بلکہ ان کی مجموعی صحت اور بروقت علاج بھی بہت اہم ہے۔ خراب یا غائب دانت جسم میں سوزش پیدا کر سکتے ہیں جو دوسری بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، اور دانت نہ ہونے کی وجہ سے خوراک صحیح طرح سے نہ چبانے سے غذائی کمی بھی ہو سکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ دانتوں کا بروقت علاج کرانا مجموعی صحت بہتر بنانے اور طویل المدتی خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دانتوں کی صحت آپ کی عمر کے بارے میں اہم اشارے دے سکتی ہے: جاپانی تحقیق

رپورٹ: اقصی بلوچ

جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ انسان کے دانتوں کی حالت اس کی زندگی کی مدت کے بارے میں اہم معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے BMC Oral Health میں شائع ہوئی ہے۔

اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار افراد کے طبی اور دانتوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔ ہر دانت کو صحت مند، فلنگ شدہ، خراب یا غائب کے طور پر درجہ بندی کیا گیا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن افراد کے دانت صحت مند تھے یا وقت پر علاج کر کے فلنگ کی گئی تھی، ان میں زندگی کا خطرہ کم تھا۔ جبکہ جن لوگوں کے دانت خراب یا زیادہ غائب تھے، ان میں جلد موت کے امکانات زیادہ پائے گئے۔

ماہرین نے بتایا کہ صرف دانتوں کی تعداد نہیں بلکہ ان کی مجموعی صحت اور بروقت علاج بھی بہت اہم ہے۔ خراب یا غائب دانت جسم میں سوزش پیدا کر سکتے ہیں جو دوسری بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، اور دانت نہ ہونے کی وجہ سے خوراک صحیح طرح سے نہ چبانے سے غذائی کمی بھی ہو سکتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ دانتوں کا بروقت علاج کرانا مجموعی صحت بہتر بنانے اور طویل المدتی خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Related News

Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia