عالمی یومِ کسٹم کے موقع پر گوادر میں ضبط شدہ منشیات اور ممنوعہ اشیاء تلف

عالمی یومِ کسٹم کے موقع پر گوادر میں ضبط شدہ منشیات اور ممنوعہ اشیاء تلف

عالمی یومِ کسٹم کے موقع پر گوادر کسٹم کے زیرِ اہتمام نلینٹ میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اور دیگر مضر صحت و ممنوعہ اشیاء تلف کی گئیں۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ حکام نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ

رپورٹ:  ظریف بلوچ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے کسٹم کے عالمی دن کی مناسبت سے گوادر کسٹم کے زیرِ اہتمام نلینٹ کے مقام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سال بھر کی کارروائیوں میں ضبط کی گئی اربوں روپے مالیت کی منشیات اور دیگر مضر صحت و ممنوعہ اشیاء کو تلف کیا گیا۔ اس کارروائی کو کسٹم کلکٹر کی زیرِ نگرانی انجام دیا گیا، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، بشمول ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران، جوڈیشل مجسٹریٹس، پاک آرمی کے افسران، انوائرمنٹل اے ڈی گوادر، ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ انچارج اور خزانہ آفیسر نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق تلف کی جانے والی اشیاء میں بھاری مقدار میں منشیات، شراب، بیئر، سگریٹ، شیشہ، جیم اور انسانی صحت کے لیے دیگر مضر اشیاء شامل تھیں، جو مختلف کارروائیوں کے دوران قبضے میں لی گئی تھیں۔ اس موقع پر حکام نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے کسٹم حکام اپنی کارروائیاں  تیز کریں گے ۔ غیر قانونی تجارت کے خاتمے اور ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال 26 جنوری کو پاکستان میں بھی کسٹم کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد کسٹم اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کرنا، اسمگلنگ کے خلاف عزم کی تجدید اور ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کرنا ہے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling