بلوچستان کے تمام اضلاع میں DHIS-2 کا مکمل نفاذ، کور کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ

بلوچستان کے تمام اضلاع میں DHIS-2 کا مکمل نفاذ، کور کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ

بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات کے تحت DHIS-2 کا نفاذ مکمل ہو چکا ہے۔ AI FRAMS کے ذریعے حاضری کا نظام فعال ہے اور ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ یونیسف اور HISP پاکستان کے تعاون سے صحت کی خدمات کی شفافیت اور معیار بہتر ہوا ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان ہیلتھ منجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ اصلاحات، DHIS-2 کے نفاذ، AI FRAMS کے ذریعے حاضری اور دیگر ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ابابگر بلوچ کے مطابق DHIS-2 تمام اضلاع میں فعال ہے، پرائمری ہسپتالوں سے 66 اور سیکنڈری سہولیات سے 110 بیماریوں کا روزانہ ڈیٹا موصول ہو رہا ہے۔ 1592 ہسپتالوں اور 4449 ہیلتھ ورکرز کو تربیت دی جا چکی ہے اور 87 فیصد روزانہ رپورٹنگ ہورہی ہے۔
AI FRAMS کے ذریعے حاضری کا نظام 57 ٹرٹری کیئر ہسپتالوں، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، میڈیکل کالجز، رورل ہیلتھ سنٹرز اور 10 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز میں فعال ہے۔ میڈیسن مینجمنٹ اور ہیلپ لائن 1129 کے ذریعے عوامی شکایات کا عمل بھی جاری ہے۔تمام پریوینٹو پروگرامز DHIS-2  کے ساتھ انٹیگریٹ کیے جا رہے  اور Integrated Disease Surveillance and Response کے ساتھ بھی مرج ہو چکا ہے، جس سے بیماریوں کی نگرانی اور ایمرجنسی رسپانس میں بہتری آئی ہے۔
HISP پاکستان اور یونیسف کے نمائندگان نے بلوچستان کے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل کو ملک و عالمی سطح پر مثالی قرار دیا۔ وزیر صحت نے DHIS-2 کے نفاذ پر BHMIS ٹیم کو مبارکباد دی اور سسٹمز کو مزید مضبوط اور عوام دوست بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Related News

Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia