خلائی انٹرنیٹ نیٹ ورک میں توسیع: ایلون مسک کو مزید اسٹار لنک سیٹلائٹس کی منظوری
ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنا انٹرنیٹ نیٹ ورک بڑھانے کے لیے خلا میں مزید 7,500 اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ امریکہ کے وفاقی مواصلاتی کمیشن (FCC) نے اس کے ساتھ کمپنی کے جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس میں اپگریڈز کی بھی منظوری دی ہے، جس سے اسپیس ایکس دنیا کے مزید علاقوں میں اپنی براڈ بینڈ اور موبائل سروسز فراہم کر سکے گی۔ کمیشن کے بیان کے مطابق، اس منظوری کے تحت کمپنی کو 7,500 اضافی جنریشن 2 سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور انہیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس کی توسیع ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ موجودہ فعال سیٹلائٹس میں دو تہائی اسٹار لنک کے ہیں اور زمین کے نچلے مدار میں تقریباً 9,000 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا نیٹ ورک موجود ہے، جو دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے۔
خلائی انٹرنیٹ نیٹ ورک میں توسیع: ایلون مسک کو مزید اسٹار لنک سیٹلائٹس کی منظوری
رپورٹ: اقصی بلوچ
ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کو اپنا انٹرنیٹ نیٹ ورک بڑھانے کے لیے خلا میں مزید 7,500 اسٹار لنک سیٹلائٹس لانچ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
امریکہ کے وفاقی مواصلاتی کمیشن (FCC) نے اس کے ساتھ کمپنی کے جنریشن 2 اسٹار لنک سیٹلائٹس میں اپگریڈز کی بھی منظوری دی ہے، جس سے اسپیس ایکس دنیا کے مزید علاقوں میں اپنی براڈ بینڈ اور موبائل سروسز فراہم کر سکے گی۔ کمیشن کے بیان کے مطابق، اس منظوری کے تحت کمپنی کو 7,500 اضافی جنریشن 2 سیٹلائٹس بنانے، لانچ کرنے اور انہیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جس سے عالمی سطح پر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس کی توسیع ممکن ہوگی۔ واضح رہے کہ موجودہ فعال سیٹلائٹس میں دو تہائی اسٹار لنک کے ہیں اور زمین کے نچلے مدار میں تقریباً 9,000 اسٹار لنک سیٹلائٹس کا نیٹ ورک موجود ہے، جو دنیا بھر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کر رہا ہے۔