ایف سی نارتھ بلوچستان عوامی فلاح و بہبود میں پیش پیش

ایف سی نارتھ بلوچستان عوامی فلاح و بہبود میں پیش پیش

ایف سی نارتھ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کھلی کچہریاں، جرگے، فری میڈیکل کیمپس، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مقابلے اور مسافروں کی سہولت کے اقدامات کیے گئے، جبکہ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور داد رسی بھی کی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں مسلسل مصروف عمل ہے۔ ایف سی نارتھ بلوچستان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام دوست اقدامات کیے گئے، جن کا مقصد عوامی مسائل کا حل اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
ایف سی نارتھ بلوچستان نے سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 10,279 فلاحی اقدامات، جرگے اور کھلی کچہریاں منعقد کیں۔ ان اقدامات کے تحت مختلف علاقوں میں 108 کھلی کچہریاں اور 341 جرگوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوامی شکایات سنی گئیں اور ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے گئے۔

عوامی صحت کے شعبے میں ایف سی کی جانب سے 659 فری میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے، جن سے ہزاروں افراد مستفید ہوئے۔ مسافروں اور عوام کی سہولت کے لیے 3,729 فلاح و بہبود کے اقدامات بھی کیے گئے۔
نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 592 کھیلوں کے مقابلے اور 853 دیگر تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں اور مثبت سوچ کو فروغ ملا۔
مزید برآں، ایف سی نارتھ بلوچستان کی جانب سے 212 شہداء کے گھروں میں اہلخانہ سے ملاقات کی گئی اور ان کی داد رسی کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔
ایف سی نارتھ بلوچستان کے یہ اقدامات عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان اعتماد کے فروغ اور بلوچستان میں پائیدار امن و ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling