وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیرِ علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ رہنماؤں نے اہلکاروں کے بلند حوصلے اور دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ مزاحمت کو سراہا۔ زخمی اہلکاروں نے صحتیاب ہو کر دوبارہ دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی جرات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے یہ جوان ہمارے شیر ہیں اور قوم ان کے ساتھ ہے۔
کور کمانڈر بلوچستان نے بھی زخمی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور حوصلے کو سراہا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند اور عزم پختہ ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنا ہمارا مشن ہے، اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہماری اور ہمارے بچوں کی جانیں بھی حاضر ہیں۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling