کوئٹہ میں ایف آئی اے بلوچستان کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی

کوئٹہ میں ایف آئی اے بلوچستان کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی

ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی و مقامی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ اور محمد صادق شامل ہیں، جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3300 امریکی ڈالر، 60 لاکھ سے زائد ایرانی ریال اور 3 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورک میں بھی ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور غیر قانونی لین دین سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling