مالی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی ضروری ہے ، گورنر بلوچستان

مالی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی ضروری ہے ، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے اوراسکورنگ کو 60 فیصد سے زائد کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ اگر جامعات اپنے معیارِ تعلیم اور انتظامی امور میں بہتری لائیں تو اس سے نہ صرف بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی علمی ساکھ بھی مستحکم ہوگی۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز بیوٹمز یونیورسٹی کے 13ویں سینیٹ اجلاس کی صدارت کے دوران گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کہی۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ ، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر کلیم اللہ بابر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میرویس کاسی، ایچ ای سی کے نمائندہ انجینئر محمد رضا چوہان فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری عارف اچکزئی سمیت سینیٹ کے دیگر اراکین شریک تھے۔ گورنر مندوخیل نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی ضروری ہے۔ اعلامیے کے مطابق، اجلاس کے دوران سینیٹ اراکین کی تجاویز کی روشنی میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جو آئندہ تعلیمی و انتظامی اصلاحات میں مددگار ثابت ہوں گے۔


مالی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی ضروری ہے ، گورنر بلوچستان 

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر بنانے اوراسکورنگ کو 60 فیصد سے زائد کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کریں۔
گورنر کا کہنا تھا کہ اگر جامعات اپنے معیارِ تعلیم اور انتظامی امور میں بہتری لائیں تو اس سے نہ صرف بلوچستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے وقار میں اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی علمی ساکھ بھی مستحکم ہوگی۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز  بیوٹمز یونیورسٹی کے 13ویں سینیٹ اجلاس  کی صدارت کے دوران گورنر ہاؤس کوئٹہ میں کہی۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ ، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر کلیم اللہ بابر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر  ڈاکٹر میرویس کاسی، ایچ ای سی کے نمائندہ انجینئر محمد رضا چوہان فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری عارف اچکزئی سمیت سینیٹ کے دیگر اراکین شریک تھے۔
گورنر مندوخیل نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ و طالبات کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق، اجلاس کے دوران سینیٹ اراکین کی تجاویز کی روشنی میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے جو آئندہ تعلیمی و انتظامی اصلاحات میں مددگار ثابت ہوں گے۔


Related News

District Quetta Adminstration karwai
District Quetta Adminstration karwai
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
cm balochistan meeting
cm balochistan meeting
Home Department of Balochistan imposed Section 144
Home Department of Balochistan imposed Section 144
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
Balochistan Police 2025 Annual Report
Balochistan Police 2025 Annual Report