کوئٹہ میں سعودی قونصل خانے کے قیام سے عوام کو سہولیات ملیں گی، گورنر بلوچستان
کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو حج اور عمرہ سمیت متعدد سہولیات میسر آئیں گی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ گورنر بلوچستان نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائم مقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وفد نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں عربی زبان کا شعبہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد عرب ممالک میں کام کرنے والے بلوچستان کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ گورنر بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔
کوئٹہ میں سعودی قونصل خانے کے قیام سے عوام کو سہولیات ملیں گی، گورنر بلوچستان
کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سعودی عرب کے قونصل خانے کے قیام سے بلوچستان کے عوام کو حج اور عمرہ سمیت متعدد سہولیات میسر آئیں گی اور پاکستان و سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
گورنر بلوچستان نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے قائم مقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں وفد نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں عربی زبان کا شعبہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد عرب ممالک میں کام کرنے والے بلوچستان کے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
گورنر بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔