انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلا باز کی طبیعت اچانک خراب، مشن ادھورا چھوڑنا پڑ گیا

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلا باز کی طبیعت اچانک خراب، مشن ادھورا چھوڑنا پڑ گیا

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ایک خلا باز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے بعد ناسا نے احتیاطی اقدام کے طور پر پورا مشن وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے عملے کو زمین پر واپس بلا لیا۔ ناسا کے مطابق اسپیس ایکس کے کریو-11 مشن کے چاروں خلا باز بحفاظت زمین پر واپس پہنچ چکے ہیں۔ ڈریگن کیپسول جمعرات کی صبح کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں سمندر پر اترا۔ عملے میں امریکا کے دو، جاپان کا ایک اور روس کا ایک خلا باز شامل تھا۔ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مجموعی طور پر سات خلا باز موجود ہیں جو اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ناسا نے بتایا ہے کہ عملے میں شامل ایک خلا باز ایک سنگین طبی مسئلے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے باعث فوری طور پر مشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم رازداری کی وجہ سے نہ تو خلا باز کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی بیماری کی نوعیت بتائی گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق اینڈیور نامی ڈریگن کیپسول بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 20 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا اور زمین کی جانب روانہ ہوا۔ ناسا کی براہِ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ خلا باز اپنے کیبن میں نشستوں پر بیٹھے ہوئے حفاظتی لباس اور ہیلمٹ پہنے موجود تھے۔ کریو-11 مشن کو اصل شیڈول سے چند ہفتے پہلے ختم کرنے کا اعلان 8 جنوری کو کیا گیا تھا۔ ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین نے اس وقت بتایا تھا کہ ایک خلا باز کو فوری طبی معائنے اور علاج کی ضرورت ہے۔ یہ ناسا کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خلائی مشن کو طبی ایمرجنسی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کیا گیا ہو۔ ناسا کے حکام کے مطابق یہ طبی مسئلہ کسی حادثے یا خلائی سرگرمی کے دوران چوٹ کا نتیجہ نہیں تھا۔ عملے میں شامل خلا بازوں میں امریکی خلا باز زینا کارڈمین اور مائیک فنکے، جاپانی خلا باز کیمیا یوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل تھے۔ یہ تمام خلا باز اگست میں فلوریڈا سے روانہ ہو کر خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔ گزشتہ ہفتے ایک طے شدہ خلائی چہل قدمی بھی اچانک منسوخ کر دی گئی تھی، جس کی وجہ ناسا نے اس وقت ایک خلا باز سے متعلق طبی تشویش بتائی تھی۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلا باز کی طبیعت اچانک خراب، مشن ادھورا چھوڑنا پڑ گیا

 

رپورٹ: اقصی بلوچ

 بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ایک خلا باز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے بعد ناسا نے احتیاطی اقدام کے طور پر پورا مشن وقت سے پہلے ختم کرتے ہوئے عملے کو زمین پر واپس بلا لیا۔

ناسا کے مطابق اسپیس ایکس کے کریو-11 مشن کے چاروں خلا باز بحفاظت زمین پر واپس پہنچ چکے ہیں۔ ڈریگن کیپسول جمعرات کی صبح کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں سمندر پر اترا۔

عملے میں امریکا کے دو، جاپان کا ایک اور روس کا ایک خلا باز شامل تھا۔ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مجموعی طور پر سات خلا باز موجود ہیں جو اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ناسا نے بتایا ہے کہ عملے میں شامل ایک خلا باز ایک سنگین طبی مسئلے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے باعث فوری طور پر مشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم رازداری کی وجہ سے نہ تو خلا باز کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی بیماری کی نوعیت بتائی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق اینڈیور نامی ڈریگن کیپسول بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 20 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا اور زمین کی جانب روانہ ہوا۔ ناسا کی براہِ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ خلا باز اپنے کیبن میں نشستوں پر بیٹھے ہوئے حفاظتی لباس اور ہیلمٹ پہنے موجود تھے۔

کریو-11 مشن کو اصل شیڈول سے چند ہفتے پہلے ختم کرنے کا اعلان 8 جنوری کو کیا گیا تھا۔ ناسا کے منتظم جیرڈ آئزک مین نے اس وقت بتایا تھا کہ ایک خلا باز کو فوری طبی معائنے اور علاج کی ضرورت ہے۔

یہ ناسا کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی خلائی مشن کو طبی ایمرجنسی کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کیا گیا ہو۔ ناسا کے حکام کے مطابق یہ طبی مسئلہ کسی حادثے یا خلائی سرگرمی کے دوران چوٹ کا نتیجہ نہیں تھا۔

عملے میں شامل خلا بازوں میں امریکی خلا باز زینا کارڈمین اور مائیک فنکے، جاپانی خلا باز کیمیا یوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل تھے۔ یہ تمام خلا باز اگست میں فلوریڈا سے روانہ ہو کر خلائی اسٹیشن پہنچے تھے۔

 گزشتہ ہفتے ایک طے شدہ خلائی چہل قدمی بھی اچانک منسوخ کر دی گئی تھی، جس کی وجہ ناسا نے اس وقت ایک خلا باز سے متعلق طبی تشویش بتائی تھی۔


Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila