تربت میں بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا شاندار آغاز

تربت میں بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا شاندار آغاز

بلوچستان کے شہر تربت میں بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا آغاز امن، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کے پیغام کے ساتھ ہوا۔ فیسٹیول میں ملک بھر اور ایران سے ٹیمیں شریک ہیں جبکہ مرد و خواتین مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

بلوچستان کے شہر تربت میں بارہ روزہ کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کا شاندار آغاز کبوتروں کو فضا میں آزاد کرکے کیا گیا، جو امن، بھائی چارے اور کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے۔ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی شہر بھر میں جوش و خروش اور مثبت ماحول دیکھنے میں آیا۔
افتتاحی تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر فشریز بلوچستان حاجی برکت رند، کمشنر مکران قادر بخش پرکانی سمیت مختلف سیاسی شخصیات، افسران اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں کراچی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں سے فٹبال اور کرکٹ کی نامور ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ ایران سے ٹیموں کی شرکت نے ایونٹ کو بین الاقوامی حیثیت دے دی ہے۔

فیسٹیول کے دوران مقامی روایتی کھیلوں سمیت 20 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی ٹیمیں بھی بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔ فیسٹیول کے پیٹرن ان چیف اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
افتتاحی روز فیسٹیول کمیٹی اور سیاسی شخصیات کے درمیان دوستانہ رسہ کشی کا مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں فیسٹیول کمیٹی نے کامیابی حاصل کی۔ فیسٹیول کمیٹی کی ٹیم میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور کمشنر مکران قادر بخش پرکانی شامل تھے، جبکہ سیاسی ٹیم کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور صوبائی وزیر حاجی برکت رند نے کی۔
سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس پی کیپٹن زوہیب محسن نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ فیسٹیول کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کھلاڑیوں اور شائقین کھیل کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
افتتاحی دن بلوچ کلچرل مالد، دوچاپی، ہشتی، سائیکل ریس اور 100 کلو میٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے، جبکہ اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شام کے وقت کراچی اور گوادر کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ بھی کھیلا گیا۔

Related News

Pakistan Day & Ramadan Sports Festival 2026 Preparations Reviewed in Key Meeting
Pakistan Day & Ramadan Sports Festival 2026 Preparations Reviewed in Key Meeting
Pakistan Declares It Will Not Play Against India in T20 World Cup 2026, ICC Responds Strongly
Pakistan Declares It Will Not Play Against India in T20 World Cup 2026, ICC Responds Strongly
Pakistan’s First International Football Training Camp Launched in Quetta
Pakistan’s First International Football Training Camp Launched in Quetta
Revival of Sports Grounds in Balochistan: International Football Training Program Launched in Quetta.
Revival of Sports Grounds in Balochistan: International Football Training Program Launched in Quetta.
Provincial Advisor Mina Majid Baloch Visits University of Turbat, Inaugurates Girls’ Common Room
Provincial Advisor Mina Majid Baloch Visits University of Turbat, Inaugurates Girls’ Common Room
Balochistan Government’s Tape Ball Cricket Tournament Concludes with Grand Success
Balochistan Government’s Tape Ball Cricket Tournament Concludes with Grand Success