خضدار پریس کلب کی تعمیر نو اور توسیع کے لئے ایک کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

خضدار پریس کلب کی تعمیر نو اور توسیع کے لئے ایک کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

خضدار پریس کلب کی تعمیر نو، توسیع اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بی ایس ڈی آئی ٹیم اور محکمہ مواصلات و تعمیرات نے پریس کلب کا تفصیلی دورہ کر کے تجاویز پیش کیں۔ منصوبے سے صحافیوں کو جدید اور بہتر سہولیات دستیاب ہوں۔

رپورٹ: عبدالجبار، خضدار

خضدار پریس کلب کی تعمیر نو اور توسیع کے لیے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت پریس کلب کی عمارت کی مرمت، تزئین و آرائش اور لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، جبکہ کام آئندہ چند روز میں شروع کر دیا جائے گا۔
بی ایس ڈی آئی انجینئر فیاض جمعہ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن سلیم رزاق عمرانی کے ہمراہ خضدار پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی، عبدالجبار حسنی اور دیگر عہدیداروں نے ٹیم کا استقبال کیا اور عمارت کا تفصیلی معائنہ کروایا۔
دورے کے دوران انجینئرز نے کانفرنس ہال، نیوز روم، لائبریری، باؤنڈری وال اور مین گیٹ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور تعمیر و توسیع کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کیں۔ پریس کلب عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ ایک کروڑ روپے کی فنڈنگ سے دیرینہ مسائل حل ہوں گے اور صحافیوں کو معیاری اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔
بی ایس ڈی آئی انجینئر فیاض جمعہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں معیار اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور بہترین تعمیر و مرمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
یہ ترقیاتی منصوبہ نہ صرف خضدار پریس کلب کی خوبصورتی اور افادیت میں اضافہ کرے گا بلکہ صحافی برادری کے لیے ایک بہتر اور جدید ماحول کی راہ بھی ہموار کرے گا۔


Related News

District Quetta Adminstration karwai
District Quetta Adminstration karwai
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
sibi and lorlalai B AREA KA KHATAM
cm balochistan meeting
cm balochistan meeting
Home Department of Balochistan imposed Section 144
Home Department of Balochistan imposed Section 144
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
1122 Rescue Balochistan center annual report 2025
Balochistan Police 2025 Annual Report
Balochistan Police 2025 Annual Report