ضلع نصیرآباد میں مڈل کے سالانہ امتحانات 6 فروری سے شیڈول کے مطابق شروع ہوں گے۔ امتحانات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور پولیس کے اشتراک سے سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 27 امتحانی مراکز پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ نقل کے خاتمے اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

مڈل کے سالانہ امتحانات 6 فروری سے شروع، سیکیورٹی اور شفافیت کے لیے سخت انتظامات
رپورٹ: عروبہ شہزاد
ضلع نصیرآباد میں مڈل کے سالانہ امتحانات کا آغاز 6 فروری سے شیڈول کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ امتحانات کے شفاف، منظم اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد زوالفقار علی کرار کی زیرِ صدارت ڈیرہ مراد جمالی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر امتحانی انتظامات، سیکیورٹی پلان، امتحانی مراکز کی تیاری اور نگرانی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے امتحانی عمل کو شفاف بنانے اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی سے بچنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں نقل کلچر کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ امتحانات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ ضلع بھر کے 27 امتحانی مراکز پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔