نیب بلوچستان میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر نوجوانوں کے ساتھ سیمینار کا انعقاد۔

نیب بلوچستان میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر نوجوانوں کے ساتھ سیمینار کا انعقاد۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نوجوانوں کے ساتھ روشن مستقبل کی تعمیر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی، سیکرٹری ویرندر لعل، طلبہ، اساتذہ اور نیب افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم نے کرپشن کے خاتمے اور عوامی آگاہی کے عزم پر زور دیا، جبکہ مختلف مقابلوں کے فاتحین کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔ آخر میں واک کا انعقاد بھی ہوا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا 
قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان میں انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نوجوانوں کے ساتھ "بدعنوانی کے خلاف روشن مستقبل کی تعمیر" کے عنوان پر اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ، اساتذہ، نیب افسران اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کیسیمینار میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ویرندر لعل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انگریزی و اردو تقرری مقابلوں کے فاتحین نے کرپشن کے خلاف شاندار تقاریر پیش کیں جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو مختصر فلموں کی بھی نمائش کی گئی۔ کیلیگرافی اور پوسٹر مقابلوں میں منتخب آرٹ ورک کی ڈیجیٹل نمائش نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اُن ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 2003 میں کرپشن کے خلاف کنونشن کی فوری توثیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور بدعنوانی کے خلاف تحریک میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔
ڈی جی نیب نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف آگاہی پیدا کرنے میں تمام مکاتبِ فکر کے افراد خصوصاً میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو مختلف مقابلوں کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیب بلوچستان اور بورڈ آف ریونیو کی مشترکہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 10 لاکھ ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جس کی مالیت تقریباً 13 کھرب روپے ہے، اور اسے محکمہ جنگلات کے نام منتقل کر دیا گیا ہے۔
تقریب میں حکومت بلوچستان کی جانب سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی نے ڈی جی نیب بلوچستان نعمان اسلم کو بہترین خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا، جبکہ ڈی جی نیب نے بھی بورڈ آف ریونیو کی شاندار کارکردگی پر قمبر دشتی اور سیکرٹری ویرندر لعل کو تعریفی اسناد سے نوازا۔


سیمینار کے اختتام پر انسدادِ بدعنوانی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی نیب بلوچستان، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، نیب افسران، اساتذہ اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔


Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling