خواتین میں ڈپریشن کا جینیٹک امکان مردوں سے دوگنا، تحقیق میں انکشاف

خواتین میں ڈپریشن کا جینیٹک امکان مردوں سے دوگنا، تحقیق میں انکشاف

ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں کلینیکل ڈپریشن  کا جینیٹک امکان مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔ آسٹریلوی سائنسدانوں کی اس تحقیق کو سائنسی جریدے  نیچر کمیونیکیشنز  میں شائع کیا گیا ہے، جس میں دو لاکھ سے زائد افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ  کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں وہ جینیٹک نشانیاں تقریباً دوگنی پائی گئی ہیں جو ڈپریشن سے منسلک ہوتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق خواتین میں تقریباً  13,000 جینیٹک مارکرز  جبکہ مردوں میں صرف  7,000 مارکرز  ڈپریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق کی سربراہ  جودی تھامس  کے مطابق یہ فرق سمجھنا مستقبل میں ذاتی نوعیت کے علاج کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جینیٹک فرق خواتین میں ہارمونز اور میٹابولزم پر اثر انداز ہوتا ہے، جو ذہنی صحت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماہر نفسیات برٹنی مچل  کے مطابق یہ نتائج علاج کے نئے اور بہتر طریقے وضع کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، کیونکہ ماضی میں زیادہ تر مطالعات مردوں پر مرکوز رہیں۔ عالمی ادارۂ صحت (WHO)  کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 30 کروڑ افراد کلینیکل ڈپریشن  کا شکار ہیں، جن میں خواتین کی شرح نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

خواتین میں ڈپریشن کا جینیٹک امکان مردوں سے دوگنا، تحقیق میں انکشاف

رپورٹ : اقصی بلوچ

ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں کلینیکل ڈپریشن  کا جینیٹک امکان مردوں کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

آسٹریلوی سائنسدانوں کی اس تحقیق کو سائنسی جریدے  نیچر کمیونیکیشنز  میں شائع کیا گیا ہے، جس میں دو لاکھ سے زائد افراد کے ڈی این اے کا تجزیہ  کیا گیا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں وہ جینیٹک نشانیاں تقریباً دوگنی پائی گئی ہیں جو ڈپریشن سے منسلک ہوتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق خواتین میں تقریباً  13,000 جینیٹک مارکرز  جبکہ مردوں میں صرف  7,000 مارکرز  ڈپریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق کی سربراہ  جودی تھامس  کے مطابق یہ فرق سمجھنا مستقبل میں ذاتی نوعیت کے علاج کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جینیٹک فرق خواتین میں ہارمونز اور میٹابولزم پر اثر انداز ہوتا ہے، جو ذہنی صحت کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔ ماہر نفسیات برٹنی مچل  کے مطابق یہ نتائج علاج کے نئے اور بہتر طریقے وضع کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، کیونکہ ماضی میں زیادہ تر مطالعات مردوں پر مرکوز رہیں۔
عالمی ادارۂ صحت (WHO)  کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 30 کروڑ افراد کلینیکل ڈپریشن  کا شکار ہیں، جن میں خواتین کی شرح نمایاں طور پر زیادہ ہے۔

Related News

Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia