نوشکی میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے
نوشکی میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ اور متعلقہ حکام نے قاضی آباد میں نصب 600 فٹ گہرائی والے ٹیوب ویل کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصد علاقے میں پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کی اسکیمیں وقت سے قبل مکمل کی جائیں گی تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔
رپورٹ : سیدہ نتاشا
بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت نوشکی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ، بی ایس ڈی آئی کے انجینئر محمد عالم اور ایکسین پی ایچ بی عبدالقیوم بادینی نے قاضی آباد میں نصب ٹیوب ویل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایکسین پی ایچ ہی عبدالقیوم بادینی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹیوب ویل بی ایس ڈی آئی کے فنڈز سے 600 فٹ گہرائی میں لگایا گیا ہے تاکہ علاقے میں پانی کی دستیابی بہتر بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ نے کہا کہ نوشکی شہر کے لیے اس قسم کے منصوبے مفید ثابت ہوں گے اور بی ایس ڈی آئی کی اسکیمیں وقت سے پہلے مکمل کی جائیں گی تاکہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔