آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دو ارکان کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد اب تک امریکی حکام نے ایسے دو افغان پناہ گزین کی نشاندہی کی ہے جنھیں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکہ میں پناہ دی گئی تھی۔ رواں ہفتے ایک افغان شہری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے حکام کے بقول ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک بم بنا رہے ہیں جس کا نشانہ فورٹ ورتھ کا علاقہ ہوگا۔ محمد داؤد الکوزی پر ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ الکوزی ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکہ آئے تھے۔ ’ہم دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر نہیں رہنے دیں گے۔‘ بیان کے مطابق انھیں منگل کے روز گرفتار کیا گیا جب انھوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا کہ وہ فورٹ ورتھ کے علاقے میں دھماکے کے لیے بم تیار کر رہے ہیں۔ ڈی ایچ ایس کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے افغان شہریوں سے متعلق تمام امیگریشن درخواستیں اور تمام پناہ گزینی کے فیصلے غیر معینہ مدت کے لیے روک دیے ہیں۔ امریکہ ان افراد کو پناہ نہیں دے گا جو ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

آپریشن الائز ویلکم‘: افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران افغان پناہ گزین کی جانچ پڑتال کیسے کی گئی؟

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دو ارکان کو گولی مارنے کے واقعے کے بعد اب تک امریکی حکام نے ایسے دو افغان پناہ گزین کی نشاندہی کی ہے جنھیں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکہ میں پناہ دی گئی تھی۔

رواں ہفتے ایک افغان شہری کو اُس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے حکام کے بقول ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ وہ ایک بم بنا رہے ہیں جس کا نشانہ فورٹ ورتھ کا علاقہ ہوگا۔ محمد داؤد الکوزی پر ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ الکوزی ’آپریشن الائز ویلکم‘ کے تحت امریکہ آئے تھے۔ ’ہم دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر نہیں رہنے دیں گے۔‘

بیان کے مطابق انھیں منگل کے روز گرفتار کیا گیا جب انھوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا کہ وہ فورٹ ورتھ کے علاقے میں دھماکے کے لیے بم تیار کر رہے ہیں۔

ڈی ایچ ایس کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے افغان شہریوں سے متعلق تمام امیگریشن درخواستیں اور تمام پناہ گزینی کے فیصلے غیر معینہ مدت کے لیے روک دیے ہیں۔ امریکہ ان افراد کو پناہ نہیں دے گا جو ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling