پاک بحریہ کی قیادت میں گوادر ڈے کی شاندار تقریبات

پاک بحریہ کی قیادت میں گوادر ڈے کی شاندار تقریبات

گوادر ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ عوام اور طلباء کے لیے جنگی جہاز کھولے گئے اور سمندر میں آپریشنل ڈیمو پیش کیا گیا۔ 8 دسمبر 1958ء کو گوادر کا پاکستان میں باضابطہ الحاق ہوا تھا، جسے یاد کیا گیا۔

گوادر (رپورٹ: ظریف بلوچ)

ہر سال کی طرح اس سال بھی گوادر میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے کمانڈر ویسٹ، کموڈور تصور اقبال کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوادر، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی، اور تینوں مسلح افواج کے افسران و جوان پی این ایس اکرم پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاک بحریہ کے چاک چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی اور تقریب کو جذبۂ حب الوطنی سے بھر دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ دن اہم سنگِ میل رکھتا ہے، کیونکہ 8 دسمبر 1958ء کو پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور گوادر کو باضابطہ طور پر پاکستان میں ضم کر لیا گیا تھا۔ اس موقع پر پرچم لہرانے کا اعزاز لیفٹیننٹ افتخار احمد سروہی کو حاصل ہوا، جو بعد میں چیف آف نیول اسٹاف بھی رہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے ہر سال 8 دسمبر یومِ گوادر کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی گوادر ڈے شاندار انداز میں منایا گیا، اور متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ گوادر پورٹ پر عوام اور طلباء کے لیے پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کھول دیے گئے، جبکہ سمندر میں دشمن اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف آپریشنل ڈیمو بھی پیش کیا گیا، جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling