پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے مستحق ماہی گیروں میں سپورٹ بوٹس تقسیم کیے

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے مستحق ماہی گیروں میں سپورٹ بوٹس تقسیم کیے

پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز بٹالین فور کی جانب سے غریب و مستحق ماہی گیروں میں سپورٹ بوٹس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر عارف ربانی اور لیفٹیننٹ کرنل بلال جالپ بھی موجود تھے۔ ماہی گیروں نے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔

رپورٹ: ظریف بلوچ،گوادر

پاکستان کوسٹ گارڈز بٹالین فور کی جانب سے پسنی کے غریب و مستحق ماہیگیروں میں سپورٹ بوٹس کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اس فلاحی اقدام کا انعقاد ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر عارف ربانی تھے، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل بلال جالپ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ماہیگیروں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی عوامی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ پسنی کے شہری ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ڈی جی کوسٹ گارڈز کی خصوصی دلچسپی کے باعث آج پسنی میں مختلف ترقیاتی منصوبے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر تمام ماہیگیروں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling