گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

گوادر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے ساحلی علاقے جیوانی میں کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران 123 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا، جو سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ :سیدہ نتاشا
 پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے ساحلی علاقے جیوانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران 123 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتار افراد سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار تمام افراد کے پاس کوئی قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی نقل و حرکت کو ناکام بنایا۔
ترجمان کے مطابق تمام گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling