کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز

کوئٹہ میں پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ کا آغاز

کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ 27 جنوری سے 6 فروری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے منتخب انڈر 21 اور انڈر 12 کے کھلاڑی شریک ہیں۔ کیمپ میں بین الاقوامی ماہر کوچز کی زیرِ نگرانی جدید فٹبال تربیت دی جا رہی ہے، جبکہ خواتین فٹبال کے فروغ کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی اور عالمی سطح پر نمایاں مواقع فراہم کرنا ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ شروع

 رپورٹ: عروبہ شہزاد
 
پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل فٹبال ٹریننگ کیمپ  27 جنوری سے 6 فروری تک کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ حکومتِ بلوچستان اور  ڈی، ایچ، اے  کے مشترکہ تعاون سے منعقد ہو گیا ہے، جبکہ سٹیون جیراڈ فٹبال اکیڈمی بطور شراکت دار شامل ہے۔اس کیمپ کے لیے ے بین الاقوامی سطح کے ماہر کوچز کو خصوصی طور پر کوئٹہ مدعو کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کیمپ قیوم پاپا اسٹیڈیم کوئٹہ میں جاری ہے، جہاں روزانہ دو سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ صبح کا سیشن 10 بجے سے 1 بجے تک جبکہ شام کا سیشن 2:30 سے 5 بجے تک ہوگا۔

کیمپ میں انڈر 21 کے 36 اور انڈر 12 کے 36 کھلاڑی شریک ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کا انتخاب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے شارٹ لسٹنگ کے ذریعے کیا گیا ہے تاکہ صوبے بھر کی نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ خواتین فٹبال کے فروغ کے لیے خواتین ٹیم کے کوچز کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے، جسے کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
مستقبل کے منصوبوں کے تحت سٹیون جیراڈ فٹبال اکیڈمی کا دوسرا ٹریننگ کیمپ 28 اپریل سے 10 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔ اس دوسرے کیمپ میں پہلے مرحلے سے منتخب ہونے والے مختلف عمر کے 18 بہترین کھلاڑی اور 3 کوچز شرکت کریں گے۔ دوسرے کیمپ کے اختتام پر انڈر 21 کے 2 کھلاڑی، انڈر 12 کے 2 کھلاڑی اور 2 کوچز کو برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایڈوانس فٹبال ٹریننگ کے لیے بھیجا جائے گا، جبکہ انڈر 12 کے دو کھلاڑیوں کو سٹیون جیراڈ فٹبال اکیڈمی میں اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔
طویل المدتی منصوبے کے تحت کوئٹہ میں سٹیون جیراڈ فٹبال اکیڈمی کے مستقل قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو ایشیا کی اپنی نوعیت کی پہلی اکیڈمی ہوگی۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بلوچستان کے باصلاحیت مرد و خواتین فٹبال کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے لیے تیار کرنا ہے۔

Related News

Pakistan Day & Ramadan Sports Festival 2026 Preparations Reviewed in Key Meeting
Pakistan Day & Ramadan Sports Festival 2026 Preparations Reviewed in Key Meeting
Pakistan Declares It Will Not Play Against India in T20 World Cup 2026, ICC Responds Strongly
Pakistan Declares It Will Not Play Against India in T20 World Cup 2026, ICC Responds Strongly
Revival of Sports Grounds in Balochistan: International Football Training Program Launched in Quetta.
Revival of Sports Grounds in Balochistan: International Football Training Program Launched in Quetta.
Provincial Advisor Mina Majid Baloch Visits University of Turbat, Inaugurates Girls’ Common Room
Provincial Advisor Mina Majid Baloch Visits University of Turbat, Inaugurates Girls’ Common Room
Balochistan Government’s Tape Ball Cricket Tournament Concludes with Grand Success
Balochistan Government’s Tape Ball Cricket Tournament Concludes with Grand Success
Farah Yousaf: Noshki’s First Woman to Achieve National Recognition in Sports
Farah Yousaf: Noshki’s First Woman to Achieve National Recognition in Sports