حکومت پاکستان کی سرکاری اہلکاروں کے لیے نئی میسجنگ ایپ BEEP لانچ کرنے کی تیاری

حکومت پاکستان کی سرکاری اہلکاروں کے لیے نئی میسجنگ ایپ BEEP لانچ کرنے کی تیاری

حکومت پاکستان نے سرکاری اہلکاروں کے درمیان محفوظ رابطے کے لیے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر اپنی نئی میسجنگ ایپ  BEEP  متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ایپ چین کی معروف ایپ WeChat سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا کہ BEEP ایپ تقریباً مکمل ہو چکی ہے  اور اس منصوبے کی حتمی ڈیڈ لائن30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کو ہدایت دی ہے کہ ایپ کی تیاری بروقت مکمل کی جائے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال کے مطابق BEEP ایپ مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے اور اسے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی منظوری حاصل ہے۔ اس ایپ کا مقصد سرکاری ملازمین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں محفوظ پیغام رسانی اور ویڈیو کالز ممکن ہوں۔ فیصل رتیال نے بتایا کہ ایپ کو  مرحلہ وار لانچ کیا جائے گا  اور ابتدا میں اس کا استعمال وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں میں شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ ایپ کا ابتدائی رول آؤٹ اگلے دو ماہ میں کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ BEEP ایپ کو وفاقی ای آفس سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس سے سرکاری اداروں کے اندر پیغامات، دستاویزات کی ترسیل اور دفتری امور کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔ یہ ایپ  اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن  پر مبنی ہے، جس کے باعث ٹیکسٹ میسجز اور ویڈیو کالز مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔ حکام کے مطابق یہ ایپ حساس سرکاری معلومات اور رابطوں کے لیے موزوں ہے۔ BEEP ایپ کی آپریشنل لاگت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسے استعمال پر مبنی فیس ماڈل  کے تحت چلایا جائے گا اور وقت کے ساتھ اسے مالی طور پر خود کفیل بنانے کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ BEEP ایپ عام عوام کے لیے نہیں  بلکہ صرف سرکاری اہلکاروں کے استعمال کے لیے تیار کی جا رہی ہے، جبکہ عوامی سطح پر واٹس ایپ بدستور دستیاب رہے گا۔

 حکومت پاکستان کی سرکاری اہلکاروں کے لیے نئی میسجنگ ایپ BEEP لانچ کرنے کی تیاری

رپورٹ : اقصی بلوچ

حکومت پاکستان نے سرکاری اہلکاروں کے درمیان محفوظ رابطے کے لیے واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر اپنی نئی میسجنگ ایپ  BEEP  متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ایپ چین کی معروف ایپ WeChat سے متاثر ہو کر تیار کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا کہ BEEP ایپ تقریباً مکمل ہو چکی ہے  اور اس منصوبے کی حتمی ڈیڈ لائن30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کو ہدایت دی ہے کہ ایپ کی تیاری بروقت مکمل کی جائے۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال کے مطابق BEEP ایپ مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے اور اسے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی منظوری حاصل ہے۔ اس ایپ کا مقصد سرکاری ملازمین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں محفوظ پیغام رسانی اور ویڈیو کالز ممکن ہوں۔

فیصل رتیال نے بتایا کہ ایپ کو  مرحلہ وار لانچ کیا جائے گا  اور ابتدا میں اس کا استعمال وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں میں شروع ہوگا۔ توقع ہے کہ ایپ کا ابتدائی رول آؤٹ اگلے دو ماہ میں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ BEEP ایپ کو وفاقی ای آفس سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس سے سرکاری اداروں کے اندر پیغامات، دستاویزات کی ترسیل اور دفتری امور کو محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔
یہ ایپ  اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن  پر مبنی ہے، جس کے باعث ٹیکسٹ میسجز اور ویڈیو کالز مکمل طور پر محفوظ رہیں گی۔ حکام کے مطابق یہ ایپ حساس سرکاری معلومات اور رابطوں کے لیے موزوں ہے۔
BEEP ایپ کی آپریشنل لاگت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسے استعمال پر مبنی فیس ماڈل  کے تحت چلایا جائے گا اور وقت کے ساتھ اسے مالی طور پر خود کفیل بنانے کا منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ BEEP ایپ عام عوام کے لیے نہیں  بلکہ صرف سرکاری اہلکاروں کے استعمال کے لیے تیار کی جا رہی ہے، جبکہ عوامی سطح پر واٹس ایپ بدستور دستیاب رہے گا۔


Related News

A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
A Unique Highlight of Artemis II Mission: “Rise” the Small Plush Toy Heads to Space
aroba article
aroba article
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
China Develops Microwave Weapon to Destroy Drones from 3 km Away
Cold shower blood pressure
Cold shower blood pressure
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Google Rolls Out Biggest Update to Gemini AI with ‘Personal Intelligence’ Feature
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila
Pakistan Launches Its First Government AI Avatar ‘Leila