پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی نئی اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم متعارف

پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی نئی اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم متعارف

پاکستان کے زرعی شعبے میں اہم سائنسی پیش رفت کے تحت پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق سے ہائبرڈ چاول کی نئی قسم PU786 تیار کر لی ہے، جو فی ایکڑ پیداوار کو تین گنا بڑھا سکتی ہے۔ یہ بیج شدید گرمی، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے اور چاروں صوبوں میں کامیاب آزمائش کے بعد باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے کسانوں کی آمدن، چاول کی برآمدات اور قومی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔

پاکستان میں ہائبرڈ چاول کی نئی ایجاد  سامنے آگئی ۔۔

رپورٹر: عروبہ شہزاد

پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک بڑی سائنسی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے ذریعے ہائبرڈ چاول کی ایک نئی اور اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم تیار کر لی ہے، جس کے ذریعے فی ایکڑ چاول کی پیداوار تین گنا تک بڑھ کر تقریباً 140 من فی ایکڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان نسل کا ہائبرڈ چاول ہے جو تقریباً دس سالہ مسلسل تحقیق اور جدید سائنسی تجربات کا نتیجہ ہے۔

اس تحقیق کی قیادت پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق اور ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے کی جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو اور شو سمیت دیگر ماہرین اس ٹیم کا حصہ تھے۔ تمام تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے اس نئی ہائبرڈ قسم کو PU786 کے نام سے رجسٹر کر کے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ نئے بیج کے تجربات پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں کیے گئے جہاں اس نے بہترین نتائج دیے اور یہ ثابت ہوا کہ یہ بیج شدید گرمی، نقصان دہ کیڑوں اور بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مضبوط مدافعت رکھتا ہے جبکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نیا ہائبرڈ چاول نہ صرف ملکی سطح پر چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرے گا بلکہ تین گنا زیادہ پیداوار کے باعث عام کسان کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور پاکستانی چاول کی عالمی مارکیٹ میں برآمدات کو فروغ ملے گا، جس سے قومی معیشت مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling