بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ، ہیوی مشینری تعینات
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ برفباری یا دیگر وجوہات کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی صورت میں فوری طور پر راستے کھولے جا سکیں۔ کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور دیگر اہم مقامات پر ریسکیو ٹیمیں اور مشینری موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے باعث پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ، ہیوی مشینری تعینات
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں اور برفباری کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ برفباری یا دیگر وجوہات کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی صورت میں فوری طور پر راستے کھولے جا سکیں۔ کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور دیگر اہم مقامات پر ریسکیو ٹیمیں اور مشینری موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ ریسکیو ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔