محکمہ پولیس بلوچستان میں تقرر و تبادلے، اعلامیہ جاری
محکمہ پولیس بلوچستان میں مختلف افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت ڈی ایس پی رینک کے افسران کو کوئٹہ، سنجاوی اور زیارت میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
رپورٹ: سیدہ نتاشا
محکمہ پولیس بلوچستان میں تقرر و تبادلے کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف ڈی ایس پیز کو نئی تعیناتیاں دے دی گئی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق تعیناتی کے منتظر منصور احمد کو ڈی ایس پی ریڈ زون کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی محمد یونس مگسی کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر سنجاوی مقرر کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غلام سرور آبڑو کو سب ڈویژنل پولیس آفیسر زیارت تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی عنایت اللہ کو سب ڈویژنل انویسٹیگیشن آفیسر سریاب سرکل کوئٹہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
محکمہ پولیس کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔