خیالات کی طاقت! نیورالِنک چپ سے مفلوج افراد روبوٹک بازو کنٹرول کرنے لگے
نیورالِنک چپ لگوانے والے مفلوج افراد نے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو چلانا شروع کر دیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک کے تجرباتی پروگرام میں شامل افراد نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ راکی اسٹوٹن برگ ، جو 2006 کی چوٹ کے بعد گردن سے نیچے تک مفلوج ہیں۔ صرف اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو با آسانی حرکت دیتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ماؤتھ سے چلنے والے ایک خصوصی کنٹرولر کے ذریعے ویڈیو گیمز وغیرہ کھیلتے تھے۔ تجربے میں شامل ایک اور رضاکار نے بھی سوچ کی مدد سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرتے ہوئے گلاس اٹھایا اور اس سے مشروب پیا۔ نیورالِنک کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں شامل افراد اب نہ صرف کمپیوٹر بلکہ روبوٹک بازو جیسی فزیکل ڈیوائسز بھی اپنے دماغ کے ذریعے چلانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ کمپنی مستقبل میں مزید ایسی جدید ڈیوائسز لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں نیورالِنک کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔
خیالات کی طاقت! نیورالِنک چپ سے مفلوج افراد روبوٹک بازو کنٹرول کرنے لگے
رپورٹ : اقصی بلوچ
04 ,2025دسمبر
نیورالِنک چپ لگوانے والے مفلوج افراد نے دماغ کی مدد سے روبوٹک بازو چلانا شروع کر دیا ہے۔
ایلون مسک کی کمپنی نیورالِنک کے تجرباتی پروگرام میں شامل افراد نے حیران کن کارکردگی دکھائی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ راکی اسٹوٹن برگ ، جو 2006 کی چوٹ کے بعد گردن سے نیچے تک مفلوج ہیں۔ صرف اپنے خیالات کی مدد سے ایک روبوٹک بازو کو با آسانی حرکت دیتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ماؤتھ سے چلنے والے ایک خصوصی کنٹرولر کے ذریعے ویڈیو گیمز وغیرہ کھیلتے تھے۔
تجربے میں شامل ایک اور رضاکار نے بھی سوچ کی مدد سے روبوٹک بازو کو کنٹرول کرتے ہوئے گلاس اٹھایا اور اس سے مشروب پیا۔
نیورالِنک کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائل میں شامل افراد اب نہ صرف کمپیوٹر بلکہ روبوٹک بازو جیسی فزیکل ڈیوائسز بھی اپنے دماغ کے ذریعے چلانے کے قابل ہو رہے ہیں۔ کمپنی مستقبل میں مزید ایسی جدید ڈیوائسز لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں نیورالِنک کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔