وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کی کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا کی کوئٹہ میں اہم پریس کانفرنس

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پولیو کے خاتمے کے لیے ایک انتہائی اہم صوبہ ہے۔ انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز، خصوصاً خواتین ورکرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن کی بدولت گزشتہ 15 ماہ سے بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیو کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر ایک کلیدی صوبہ ہے اور پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بلوچستان میں مضبوط اور مسلسل پیش رفت ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا کوئٹہ کا دورہ وزیراعظم کے اس واضح پیغام کی عکاسی کرتا ہے کہ بلوچستان قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ عائشہ رضا نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔


عائشہ رضا نے صوبائی حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کی کوششوں کو مسلسل آگے بڑھانے میں صوبائی حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز پاکستان انسداد پولیو پروگرام کی اصل طاقت ہیں اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں چار لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز اس پروگرام سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز کی محنت اور لگن پولیو کے خلاف جاری اقدامات کی بنیاد ہے، جبکہ خواتین فرنٹ لائن ورکرز بچوں تک رسائی میں خصوصی کردار ادا کرتی ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پولیو ویکسین کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے ہیں۔
جی پی ای آئی کی جینڈر چیمپئن کے طور پر عائشہ رضا نے کہا کہ وہ خواتین کے لیے محفوظ، باعزت اور معاون کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران خواتین فرنٹ لائن ورکرز سے براہ راست ملاقاتیں کیں تاکہ ان کی رائے جانی جا سکے، ان سے سیکھا جا سکے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
عائشہ رضا نے کہا کہ انسداد پولیو پروگرام سے وابستہ خواتین کو قومی سطح پر پالیسی سازی اور فیصلوں میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ان کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، تاہم وائرس اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ 2 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، البتہ ویکسین کے ذریعے اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔
عائشہ رضا نے فرنٹ لائن ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ورکرز مشکل حالات میں گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی مسلسل کوششوں سے ہی پولیو کے وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ غفلت برتنے والے افراد کا احتساب بھی کیا گیا ہے، جبکہ او ڈی اے کی فنڈنگ میں کمی اور پولیو فنڈنگ پر محدود کٹ لگنے کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کی سہولیات اور سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


Related News

Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
Balochistan Health Card Program Driving Major Reforms in Provincial Healthcare System
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
World Cancer Day 2026: United by Unique – A Global Call for Awareness and Early Detection
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Provincial Health Minister Bakhth Muhammad Kakar Chairs PPHI Review Meeting
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Stay Fit Without the Gym: Simple Exercises for a Healthy Daily Routine
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Provincial Health Minister Visits Trauma Center, Inquires After Injured Patients
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia
Nipah Virus: A Deadly Zoonotic Threat and Current Situation in South Asia