وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اعلان پر عملدرآمد: خروٹ آباد تھانہ اور سرکاری اسکول شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اعلان پر عملدرآمد: خروٹ آباد تھانہ اور سرکاری اسکول شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب

کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلان پر ایک ہی دن میں عملدرآمد کرتے ہوئے خروٹ آباد پولیس اسٹیشن اور سرکاری ٹی بی سینٹوریم اسکول کا نام تبدیل کرکے شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء قومی ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اعلان پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے شہید میجر انور کاکڑ پولیس اسٹیشن رکھ دیا گیا ہے۔ اسی طرح کوئٹہ میں قائم سرکاری ٹی بی سینٹوریم اسکول کو بھی شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کر دیا گیا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء ہمارے قومی ہیرو ہیں، ان کا نام، کردار اور قربانیاں ہمیشہ زندہ رہنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی سلامتی کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ریاست اور حکومت کا اولین فرض ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور شہداء کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کی ذمہ داری حکومت پہلے ہی اپنے ذمے لے چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں اور نئی نسل کو ان قومی ہیروز کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید میجر انور کاکڑ جیسے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کے باعث آج ملک امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے، اور قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling