بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی جاری

بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا موسمی نظام داخل ہو رہا ہے، جس کے تحت کوئٹہ سمیت شمالی اور پہاڑی اضلاع میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج سے بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج رات سے کوئٹہ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ ژوب، شیرانی، ہرنائی، موسیٰ خیل، نوشکی اور چاغی کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے پہاڑی اور سرد علاقوں میں ہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 31 جنوری سے یکم فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ بھی موجود ہے۔
ممکنہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Related News

CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan’s Special Message on Maarka-e-Haq Day
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
CM Balochistan Visits Baker Area of Dera Bugti, Reviews Development Projects
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Balochistan Accelerates Strategic Development Projects for Public Welfare
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Quetta Moves Towards Green Transport with Electric Bus Transition
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
Balochistan Government Decides to Fully Activate Pasni Fish Harbour
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling
High-Level Meeting Chaired by Provincial Election Commissioner on PB-36 Kalat Re-Polling