بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور دھند کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری جاری
رپورٹر: عروبہ شہزاد کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم قدرے ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے صوبے میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے متعلق موسمی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائی سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا جو 20 دسمبر تک بالائی علاقوں کو زیادہ متاثر کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، ہرنائی، موسیٰ خیل، دُکی، قلات، مستونگ، خضدار، نوشکی، چاغی، خاران، واشک، سوراب، پنجگور، کیچ، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، کچھی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کے دورانِ دن کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو خصوصاً پہاڑی اور حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے عوام کو شدید بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، برفباری اور دھند کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کی موسمی ایڈوائزری جاری
رپورٹر: عروبہ شہزاد
کوئٹہ: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم قدرے ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے صوبے میں بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے متعلق موسمی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائی سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا جو 20 دسمبر تک بالائی علاقوں کو زیادہ متاثر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، ہرنائی، موسیٰ خیل، دُکی، قلات، مستونگ، خضدار، نوشکی، چاغی، خاران، واشک، سوراب، پنجگور، کیچ، آواران، لسبیلہ، حب، گوادر، کچھی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کے دورانِ دن کے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ سیاحوں اور مسافروں کو خصوصاً پہاڑی اور حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اتھارٹی کی جانب سے عوام کو شدید بارش اور آندھی کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔